ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کپل مشرا کے الزامات پرکجریوال نے کہا، سب جھوٹ ہے

کپل مشرا کے الزامات پرکجریوال نے کہا، سب جھوٹ ہے

Tue, 09 May 2017 22:45:00    S.O. News Service

نئی دہلی 9مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی میں وی ایم پر سوال بھی کجریوال کو بدعنوانی کے الزامات کے بھنور سے نکال نہیں پائے ہیں۔ دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے بعد انہوں نے ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کو لے کر سوربھ بھاردواج کے الزامات کو تو دوہرایا لیکن کپل مشرا کے الزامات کا براہ راست جواب نہیں دیا۔سیشن کے بعدصحافیوں نے کپل مشرا کے الزامات پروزیراعلیٰ کیجریوال سے سوال پوچھے۔ جواب میں دہلی کے وزیراعلیٰ نے صرف اتناکہاکہ سب جھوٹ ہے۔ مشرا کے 56 گھنٹے بعد الزامات پر یہ کیجریوال کی پہلا ردعمل تھا۔اگرچہ مشرا نے ان الزامات کو لے کر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ لیکن بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی دھمکی ضرور دی ہے۔ کمار وشواس سمیت عام آدمی پارٹی کے باقی رہنماؤں نے اس معاملے میں اروند کیجریوال کا دفاع کیا ہے۔دوسری طرف،اس تنازعہ نے کانگریسی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا کو موقع دیا ہے کہ وہ کیجریوال کو انہی کی گھٹی کاذائقہ چکھائے۔ واڈرا نے کہا کہ لوگ اب صحیح اور غلط دیکھ چکے ہیں۔ ان کے مطابق کسی کے اوپرالزام لگانے سے پہلے ثبوت ہونابہت ضروری ہے۔ جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ بالکل غلط ہوا ہے۔
 


Share: